مغرب گستاخی پرمعذرت کرے، ہولوکاسٹ پر منفی گفتگو کی طرح گستاخی کو غیر قانونی قرار دیا جائے: عمران خان

مغرب مسلمانوں کی دل آزاری پرمعذرت کرے، گستاخی کو ہولوکاسٹ پر منفی گفتگو کی طرح غیر قانونی قرار دیا جائے: وزیر اعظم عمران خان

 نیوز ڈیسک

ملک میں ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک کے انتہا پسندوں اور اسلاموفوبیا پھیلانے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی دل آزری کرنے پر معافی مانگیں۔ انہوں نے بجا طور پر مغربی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ پیغمبرِ اسلام محمد ﷺ کی بے ادبی کرنے والوں ہر وہی قانون لاگو کریں جو وہ یہودی مرگ انبوہ پر منفی تبصروں کرنے والوں پر لاگو کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

میں سب پر واضح کر دوں کہ: ہماری حکومت نےتحریک لبیک پاکستان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کےتحت جبھی کارروائی کی جب انہوں نےریاستی عملداری کو للکارا  اورکوچہ و بازار کو فساد سےبھرتےہوئےعوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملہ آور ہوئے۔ کوئی بھی آئین و قانون سےبالاترنہیں ہوسکتا۔

بیرونی انتہاءپسندوں،جو دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنےکیلئے اسلاموفوبیا اور نسلی تضحیک کاسہارا لیتے ہیں،کیلئےمیراپیغام ہےکہ:ہم مسلمان اپنےنبی پاک ﷺ سےبےحد محبت کرتےہیں اور وہ ہمارےدلوں میں بستےہیں۔انکی شانِ اقدس میں کسی قسم کی گستاخی یا ہرزہ سرائی ہمیں گوارا نہیں۔

دائیں بازو کے انتہاء پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادئ اظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3 ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔ ہم ان انتہاء پسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

مغربی حکومتوں سےبھی میرا مطالبہ ہےکہ وہ ہمارے رسولِ پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کیخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔



 



7 Courses in 1 – Diploma in Business Management



Categories: Ideology, International Affairs

Tags: , , , , , , , ,

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: